ایران سے مزید مذاکرات متوقع، ٹرمپ کو جلد پیش رفت کی امید

10:12 AM, 28 Sep, 2026

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ رواں ہفتے مزید اہم مذاکرات متوقع ہیں اور انہیں امید ہے کہ تہران جلد کسی نتیجے پر پہنچ جائے گا، جس کے بعد تیل کی عالمی قیمتوں میں بھی کمی آ سکتی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق امریکی مذاکرات کار ایران کے ساتھ مزید بات چیت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے ذریعے موجودہ کشیدگی کو کم کرنے اور معاملے کے حل کی جانب پیش رفت کی کوشش کی جا رہی ہے۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران جلد ہار مان لے گا، جس کے نتیجے میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں نیچے آ جائیں گی۔ تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آئندہ مذاکرات اہم ہوں گے اور ان سے صورتحال کے مستقبل کے حوالے سے مزید وضاحت سامنے آئے گی۔ ایران کی جانب سے امریکی صدر کے تازہ بیان پر فوری ردعمل سامنے نہیں آیا۔

مزیدخبریں