عالمی مارکیٹ میں خام تیل مہنگا، برینٹ کی قیمت 105 ڈالر سے تجاوز کرگئی

09:54 AM, 28 Sep, 2026

 نیویارک :ایشیا میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی دیکھی گئی، برینٹ خام تیل کے نرخ ایک فیصد سے زائد اضافے کے بعد 105.64 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئے۔

 رائٹرز کے مطابق امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں بھی نصف فیصد سے زائد اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کے فی بیرل نرخ 93.11 ڈالر ہوگئے۔

 خام تیل کی قیمتوں میں یہ اضافہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کی جنگ کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی تجویز مسترد کیے جانے کے بعد سامنے آیا۔

 عالمی مارکیٹ میں سرمایہ کار خطے کی صورتحال اور تیل کی عالمی سپلائی پر ممکنہ اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے خام تیل کی قیمتوں کا جائزہ لے رہے ہیں، جس کے باعث تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ برقرار ہے۔

مزیدخبریں