سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بندوں کی مرمت اور تعمیر کا کام مکمل

11:34 AM, 28 Sep, 2025

لاہور : پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں حفاظتی بندوں کی مرمت اور دوبارہ تعمیر کا کام تیزی سے مکمل کر لیا گیا ہے۔

مظفر گڑھ کے قریب واقع نوراجہ بھٹہ بند کو مکمل بحال کر دیا گیا ہے۔ اس بند میں سیلاب کے باعث پڑنے والا 1250 فٹ طویل شگاف بھر کر اسے 3450 فٹ طویل مضبوط حفاظتی بند میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح موٹروے کے قریب حافظ والا میں 23 ہزار فٹ لمبی ڈسٹری بیوٹری ٹریک کی مرمت مکمل کی گئی ہے، جبکہ وہاں موجود دو سڑکوں پر پڑنے والے 410 فٹ شگاف بھی بھر دیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق، مجموعی طور پر سیلاب زدہ علاقوں میں 33,700 فٹ طویل شگاف پر کرنے کا کام جاری ہے، جس کا 80 فیصد سے زیادہ حصہ مکمل ہو چکا ہے۔ باقی کام بھی جلد مکمل ہونے کی توقع ہے۔

اس کے علاوہ، چوتھی نہر پر پڑنے والے 283 فٹ شگاف کو بھی مکمل طور پر بھر دیا گیا ہے۔یہ تمام کام ریکارڈ مدت میں مکمل کیے گئے ہیں، جو وزیراعلیٰ مریم نواز کی بروقت فیصلوں اور انتظامیہ کی موثر کارکردگی کا ثبوت ہیں۔

مزیدخبریں