سانول عیسیٰ خیلوی نے اپنے والد کے ساتھ 'تھیوا' کا پرومو جاری کر دیا

02:59 PM, 28 Sep, 2025

لاہور : فوک میوزک کے مشہور گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کی موسیقی کی میراث ان کے بیٹے سانول عیسیٰ خیلوی نے آگے بڑھا دی ہے۔ باپ بیٹے کی مشترکہ کوشش کا پہلا تحفہ لیجنڈری گیت 'تھیوا' کا نیا انداز ہے، جس کا پرومو اب سامنے آ گیا ہے۔

اس پرومو میں عطا اللہ خان کی یادگار پرفارمنس کی جھلک بھی شامل ہے، جسے مداحوں نے بہت سراہا ہے اور سوشل میڈیا پر بھی کافی پسند کیا جا رہا ہے۔

سانول نے اپنے والد کے ساتھ مل کر 'تھیوا' کو نئے انداز میں ریکارڈ کیا ہے، جہاں کلاسیکی دھن اور جدید موسیقی کا حسین امتزاج سننے کو ملے گا۔ یہ نیا ورژن پرانے مداحوں کے دل جیتے گا اور نئی نسل کو بھی محظوظ کرے گا۔

'تھیوا' کا مکمل گانا جلد ہی ریلیز کیا جائے گا، اور شائقین اس کے لیے بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔یہ خوبصورت سنگم نہ صرف عیسیٰ خیلوی خاندان کی موسیقی کو زندہ رکھے گا بلکہ پاکستانی فوک میوزک کو بھی ایک نئی پہچان دے گا۔

مزیدخبریں