پاکستان اور بھارت کا فائنل میچ بڑی اسکرین پر دکھایا جائے گا ، سندھ حکومت کا اعلان

10:53 AM, 28 Sep, 2025

کراچی : سندھ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ایشیا کپ 2025 کے فائنل میچ کو کراچی سمیت صوبے کے چھ بڑے شہروں میں بڑی اسکرین پر براہِ راست دکھایا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ میچ کا لطف اٹھا سکیں۔

آج دبئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان یہ میچ ہوگا، جو ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ دونوں ٹیمیں فائنل میں آمنے سامنے آ رہی ہیں۔

محکمہ کھیل کے ترجمان کے مطابق کراچی میں سندھ یوتھ کلب گلستان جوہر اور حیدرآباد میں سندھ سپورٹس بورڈ ہاسٹل میں میچ دکھایا جائے گا۔ اس کے علاوہ گھوٹکی کے علی محمد خان مہر سپورٹس کمپلیکس، شہید بینظیرآباد کے بلاول سپورٹس کمپلیکس، میرپورخاص کے بینظیر بھٹو گاما سٹیڈیم اور لاڑکانہ کے کھڑا کمپلیکس میں بھی بڑی اسکرینیں لگائی جائیں گی تاکہ شائقین کرکٹ ایک ساتھ میچ دیکھ سکیں۔

مزیدخبریں