اپنے ہتھیار کبھی نہیں چھوڑیں گے، شہادت کے لیے ہر وقت تیار ہے، حزب اللہ

02:40 PM, 28 Sep, 2025

بیروت :  حزب اللہ کے نائب سربراہ نعیم قاسم نے حسن نصراللہ کی پہلی برسی کے موقع پر کہا ہے کہ ان کا گروہ اپنے ہتھیار کبھی نہیں دے گا اور شہادت کے لیے ہر وقت تیار ہے۔

نعیم قاسم نے ہزاروں حامیوں سے خطاب میں کہا کہ ہم اپنے دفاع کے لیے مضبوطی سے کھڑے ہیں اور اپنے ہتھیار کبھی نہیں ڈالیں گے۔ اس دوران شرکاء نے حزب اللہ کا زرد پرچم، لبنانی، فلسطینی اور ایرانی جھنڈے اٹھائے اور امریکہ و اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے۔

ایرانی سکیورٹی چیف علی لاریجانی بھی اس موقع پر موجود تھے، جو حزب اللہ کے بڑے حامی سمجھے جاتے ہیں۔ حزب اللہ نے حسن نصراللہ اور ان کے نائب کی تصاویر بیروت کے ایک مشہور مقام پر بھی دکھائیں، حالانکہ حکومت نے اس کی اجازت نہیں دی تھی۔

لبنان کے صدر جوزف عون نے کہا کہ ملک کی حفاظت تبھی ممکن ہے جب ریاست متحد ہو، ایک فوج ہو اور آئینی ادارے ملک کی خودمختاری کا تحفظ کریں۔

دوسری طرف، اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اقوام متحدہ میں کہا کہ حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، مگر صرف باتوں سے کام نہیں چلے گا، عمل بھی ضروری ہے۔یہ باتیں اس سال کے آغاز میں حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد سامنے آئیں، جب اسرائیل نے جنوبی بیروت میں ان پر حملہ کیا تھا۔ 

مزیدخبریں