غزہ میں فوجی بھیجنے کے الزامات بے بنیاد، پاکستان کا موقف واضح

08:25 PM, 28 Oct, 2025

اسلام آباد: پاکستانی وزارتِ اطلاعات نے بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کر دیا ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان 20 ہزار فوجیوں کو غزہ بھیجنے والا ہے۔ وزارت کے مطابق یہ دعویٰ من گھڑت اور حقیقت سے دور ہے۔

پاکستان کی واضح پالیسی فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت کے حق میں ہے، تاہم کسی فوجی مشن کی حمایت نہیں کی جاتی۔ آئی ایس پی آر اور دفترِ خارجہ نے بھی تصدیق کی کہ پاکستانی عسکری قیادت نے سی آئی اے یا موساد کے ساتھ کسی معاہدے کی تائید نہیں کی۔

مزیدخبریں