لاہور :وفاقی حکومت نے ڈی آئی جی سید خرم کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کا نیا ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) تعینات کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
سید خرم ایک سینئر پولیس افسر ہیں جو ماضی میں محکمہ پولیس کے مختلف اہم اضلاع میں اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ پیشہ ورانہ مہارت اور تفتیشی امور میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، نئے ڈی جی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سائبر جرائم کی روک تھام، ڈیجیٹل فراڈ اور آن لائن سکیورٹی کے تحفظ کے لیے مؤثر حکمتِ عملی تیار کریں۔