محمد رضوان سنٹرل کنٹریکٹ پر دستخط سے انکار، ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ہٹانے کی وجہ پوچھ لی

06:24 PM, 28 Oct, 2025

لاہور: سابق کپتان محمد رضوان نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے 2025-26 کے سنٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، رضوان نے دستخط کے عوض بورڈ کے سامنے چند شرائط رکھی ہیں اور مطالبہ کیا ہے کہ انہیں قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ہٹانے کی وجہ واضح طور پر بتائی جائے۔

پی سی بی کی جانب سے کل 30 کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ جاری کیے گئے، جن میں سے دیگر تمام کھلاڑیوں نے دستخط کر دیے ہیں۔ محمد رضوان کو بی کیٹگری میں شامل کیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رضوان کی جانب سے رکھی گئی شرائط پر بورڈ کے اندر غور جاری ہے اور اس معاملے پر مستقبل میں مزید پیش رفت متوقع ہے۔

مزیدخبریں