اسلام آباد: جسٹس جہانگیری کے ڈگری کیس کی سماعت کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ کا بینچ ٹوٹ گیا۔ جسٹس خادم حسین سومرو نے بینچ میں بیٹھنے سے معذرت کر دی، جس کے باعث سماعت مؤخر ہو گئی۔
اس کیس میں اسلام آباد بار کی متفرق درخواست فریق بننے کے لیے زیر سماعت تھی۔ عدالت نے سماعت کی نئی تاریخ بعد میں مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔