اسرائیلی فورسز کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، غزہ اور مغربی کنارے میں مزید فلسطینی شہید

02:40 PM, 28 Oct, 2025

غزہ: اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں، جس کے نتیجے میں غزہ کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ اور گولہ باری کی۔ خان یونس کے قریب اسرائیلی ڈرون حملے میں دو فلسطینی شہید ہو گئے، جبکہ اسرائیلی فوج کی طرف سے چھوڑے گئے دھماکا خیز مواد سے اب تک 53 فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج نے 40 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ہے اور دو فلسطینی گھروں کو مسمار کر دیا۔ بیت اللحم کے گاؤں میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے متعدد فلسطینی طلبا زخمی ہو گئے۔ 

مزیدخبریں