حماس نے اسرائیل کو ایک اور یرغمالی کی لاش سونپ دی

02:24 PM, 28 Oct, 2025

غزہ: فلسطینی تنظیم حماس نے ایک اور یرغمالی کی لاش اسرائیل کے حوالے کر دی ہے۔ اسرائیلی فوج نے ریڈ کراس کے ذریعے اس لاش کی وصولی کی تصدیق کی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق، لاش کو تل ابیب کے ابو کبیر فرانزک انسٹی ٹیوٹ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی شناخت کا عمل جاری ہے، اور یہ عمل دو دن تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ اس سے پہلے حماس 16 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر چکا ہے۔

اسرائیلی حکام کے مطابق حماس کے پاس اب بھی 12 یرغمالیوں کی لاشیں موجود ہیں۔ اس صورتحال کے پیش نظر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے غزہ میں ہلاک یرغمالیوں کی تلاش کے لیے ایک مصری تکنیکی ٹیم کو غزہ میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔

اسرائیلی حکومتی ترجمان نے کہا کہ ریڈ کراس اور مصری ٹیموں کو غزہ میں اسرائیلی فوج کی ییلو لائن کے پار جا کر یرغمالیوں کی لاشوں کی تلاش کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

مزیدخبریں