لاہور: محکمہ خصوصی تعلیم پنجاب نے صوبے کے تمام سپیشل ایجوکیشن اداروں میں ہفتہ کو تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ اب ہفتے کے دن ان اداروں میں کوئی کلاسز نہیں ہوں گی۔
یہ فیصلہ اساتذہ اور طلبہ کی سہولت کے پیش نظر کیا گیا ہے، تاکہ انہیں بہتر آرام اور چھٹی کا موقع مل سکے۔ محکمہ نے اس فیصلے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے اور تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران و چیف ایگزیکٹو آفیسرز کو اس کی کاپیاں ارسال کر دی ہیں۔
یہ اقدام سپیشل ایجوکیشن اداروں میں کام کرنے والے اساتذہ اور طلبہ کے لیے راحت کا باعث بنے گا اور تعلیمی ماحول کو بہتر بنانے میں مدد دے گا۔