شیخوپورہ : شیخوپورہ میں سکول بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 21 بچے زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق، ٹرک کے ساتھ ٹکرانے کے بعد سکول بس نالے میں گر گئی۔
ریسکیو عملے نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے زخمی بچوں کو بس سے باہر نکال لیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ سات بچوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں اور انہیں موقع پر ہی طبی امداد دی گئی، جبکہ باقی پندرہ بچوں کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔