اڈیالہ جیل کی بیرونی سکیورٹی ہائی الرٹ، پولیس کی تعیناتی شروع

01:39 PM, 28 Nov, 2025

راولپنڈی: امن و امان کی صورتحال اور ممکنہ خطرات کے پیش نظر اڈیالہ جیل کی بیرونی سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

خصوصی سکیورٹی پلان فوری طور پر نافذ کر دیا گیا ہے اور غیر معینہ مدت تک جاری رہے گا، جس کے تحت جیل کے راستوں پر پانچ پکٹس پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، جبکہ 12 تھانوں کے ایس ایچ اوز دو شفٹوں میں بارہ، بارہ گھنٹے ڈیوٹی انجام دیں گے۔

مزیدخبریں