عوام دھرنوں کی سیاست کو مسترد کر چکے، ترقیاتی منصوبوں کی حمایت کر رہے ہیں: عظمیٰ بخاری

01:20 PM, 28 Nov, 2025

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ صوبے کی عوام دو ماہ سے نظر انداز ہیں کیونکہ وزیراعلیٰ عوام کی بجائے قیدیوں کی فکر میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات کے نتائج نے ثابت کیا کہ عوام دھرنوں اور انتشار کی سیاست کو مسترد کر چکے ہیں اور اب وہ ترقی، معیاری تعلیم، صحت اور بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے والوں کے ساتھ ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ پنجاب میں مفت کینسر کی ادویات کے بعد اب مفت پلاٹ بھی فراہم کیے جانے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

مزیدخبریں