الاسکا میں 6.0 شدت کا زلزلہ، اینکریج شہر میں خوف و ہراس

09:59 AM, 28 Nov, 2025

الاسکا:الاسکا میں جمعرات کو 6.0 شدت کا زلزلہ آیا، جس نے اینکریج شہر اور قریبی علاقوں کو چند سیکنڈ میں ہلا کر رکھ دیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ 69 کلومیٹر گہرائی میں آیا اور مرکز اینکریج سے 12 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع تھا۔

زلزلے کے بعد شہری گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ الاسکا ٹرانسپورٹیشن ڈپارٹمنٹ نے ہائی ویز، پلوں، سرنگوں اور ایئرپورٹس کی فوری جانچ شروع کر دی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی نقصان یا بڑے مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، اور امریکی نیشنل سونامی وارننگ سینٹر نے کہا ہے کہ سونامی کا خطرہ نہیں۔ حکام نے آفٹر شاکس کے امکان کا بھی کہا ہے کہ اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

مزیدخبریں