ملک کے بیشتر اضلاع شدید گرمی کی لپیٹ میں، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بعض شہروں میں آندھی اور بارش کی پیشگوئی

01:08 PM, 28 May, 2026

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر کے درمیان بعض علاقوں میں موسم تبدیل ہونے اور بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ دن کے وقت بیشتر میدانی علاقوں میں سورج کی تپش برقرار رہے گی جبکہ شام یا رات میں کچھ مقامات پر موسم خوشگوار ہونے کا امکان ہے۔
پنجاب کے زیادہ تر اضلاع میں گرمی کا زور رہے گا، تاہم لاہور، حافظ آباد، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ اور نارووال میں چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دن بھر شدید گرمی کے بعد رات کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ زیریں اضلاع شدید گرمی کی لپیٹ میں ہوں گے۔ البتہ چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، کوہاٹ، پشاور اور مالاکنڈ کے پہاڑی اور میدانی علاقوں میں چند مقامات پر بادل برس سکتے ہیں۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں شدید گرمی کی لہر (ہٹ ویو) پوری شدت کے ساتھ برقرار رہے گی اور درجہ حرارت بلند رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ بلوچستان کے بھی بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

مزیدخبریں