عید الاضحیٰ کا دوسرا روز: پنجاب بھر میں آلائشیں اٹھانے کا کام تیز، لائیو ڈیٹا کے ذریعے صفائی آپریشن کی مانیٹرنگ جاری ہے، عظمیٰ بخاری

12:45 PM, 28 May, 2026

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عید الاضحیٰ کے دوسرے روز بھی لاہور سمیت پنجاب کے تمام اضلاع میں عید صفائی آپریشن پوری قوت کے ساتھ کامیابی سے جاری ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صفائی آپریشن کے ایک ایک مرحلے کی خود نگرانی کر رہی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ مہم میں شفافیت اور تیزی برقرار رکھنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیا جا رہا ہے، جس کے تحت قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے اور انہیں ٹھکانے لگانے کا لائیو ڈیٹا (Live Data) کنٹرول روم میں لمحہ بہ لمحہ اپڈیٹ کیا جا رہا ہے۔

عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ فیلڈ اسٹاف عید کے دوسرے دن بھی صبح سویرے سے متحرک ہے اور شہریوں کی سہولت کے لیے آلائشوں کی فوری منتقلی کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ صوبے بھر میں مثالی صفائی کا ہدف حاصل کیا جا سکے۔

مزیدخبریں