ملک بھر کی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ

08:38 PM, 28 May, 2025

کراچی ؛ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی آج سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونے کی قیمت میں 1,400 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد قیمت 3 لاکھ 49 ہزار 300 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 1,200 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور نئی قیمت 2 لاکھ 99 ہزار 468 روپے ہو گئی ہے۔

سرمایہ کاروں کا کہنا ہے
ماہرین کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتیں مقامی سطح پر بھی اثر انداز ہو رہی ہیں، جس کی وجہ سے سرمایہ کار سونا خریدنے میں دلچسپی لے رہے ہیں اور قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

 
 

مزیدخبریں