راولپنڈی : پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آذربائیجان کے دورے کے دوران وہاں کے وزیر دفاع ذاکر اصغر اوگلو سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی۔
اس موقع پر دونوں ممالک نے دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مضبوط دو طرفہ تعلقات کو سراہتے ہوئے دفاعی شراکت داری کو بڑھانے کے لیے پاکستان کی پوری سنجیدگی کا اظہار کیا۔