بھارت کا ایک اور ماحولیاتی بحران، زہریلے کیمیکل سے بھرا جہاز بحرِ عرب میں ڈوب گیا

12:55 PM, 28 May, 2025

کیرالا : کیرالا کے ساحل کے قریب بھارت کا ایک مال بردار جہاز ڈوب گیا، جس میں 640 کنٹینرز موجود تھے، جن میں سے 13 انتہائی خطرناک زہریلے کیمیکل سے بھرے ہوئے تھے۔ اس واقعے سے بحرِ عرب میں شدید آلودگی پھیل گئی ہے۔

جہاز میں موجود 84 ٹن ڈیزل اور 367 ٹن فرنس آئل بھی سمندر میں بہنے لگا ہے، جس سے نہ صرف سمندری مخلوق متاثر ہو رہی ہے بلکہ کیرالا کے شہریوں کی صحت پر بھی منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔

ماحولیاتی ماہرین نے اس حادثے کو بھارت کی سنگین لاپروائی اور نااہلی قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت کے پاس ایسے حالات سے نمٹنے کا کوئی مؤثر منصوبہ موجود نہیں، اور حادثے کے بعد بھی کوئی ریسکیو یا کنٹرول اقدامات نظر نہیں آئے۔

بھارتی حکومت اور بحریہ کی خاموشی نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے، جس پر نہ صرف مقامی لوگ بلکہ بین الاقوامی حلقے بھی سخت سوالات اٹھا رہے ہیں۔

مزیدخبریں