ٹرمپ کی کینیڈا کو حیران کن پیشکش: اگر امریکا کا حصہ بنو گے تو دفاعی سسٹم مفت ملے گا

11:31 AM, 28 May, 2025

واشنگٹن  : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کو ایک غیر معمولی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ امریکہ کی 51ویں ریاست بننے پر آمادہ ہو جائے، تو اُسے امریکہ کا نیا میزائل دفاعی نظام ’گولڈن ڈوم‘ مفت فراہم کیا جائے گا۔

ٹرمپ نے یہ تجویز اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر شیئر کی، جہاں انہوں نے کہا کہ اگر کینیڈا اپنی خودمختار حیثیت برقرار رکھتا ہے، تو پھر اُسے یہ جدید دفاعی سسٹم حاصل کرنے کے لیے 61 ارب ڈالر ادا کرنا ہوں گے۔

یہ پیشکش ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کینیڈا کے وزیرِ اعظم مارک کارنی نے چند روز قبل کہا تھا کہ ان کا ملک ایک 175 ارب ڈالر کے دفاعی منصوبے میں سرمایہ کاری پر غور کر رہا ہے، تاہم انہوں نے امریکہ میں شامل ہونے کی تجویز کو قطعی طور پر مسترد کر دیا۔

خیال رہے کہ صدر ٹرمپ نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ وہ امریکہ کے لیے ایک نیا دفاعی میزائل نظام "گولڈن ڈوم" تیار کروا رہے ہیں، جو بیرونی حملوں کے خلاف امریکی سرزمین کو محفوظ رکھنے کے لیے بنایا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق یہ نظام ان کی موجودہ صدارتی مدت کے اختتام سے پہلے فعال ہو جائے گا۔

مزیدخبریں