پشاور زلمی نے راولپنڈی کو پی ایس ایل 11 میں 5 وکٹوں سے شکست دے دی

08:22 PM, 28 Mar, 2026

لاہور : ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے تیسرے میچ میں پشاور زلمی نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد راولپنڈی کو 5 وکٹوں سے ہرادیا۔ یہ میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

راولپنڈی کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنائے۔ اننگز کا آغاز رضوان اور یاسر خان نے شاندار بلے بازی کے ساتھ کیا۔ یاسر خان نے 83 رنز اور رضوان نے 41 رنز اسکور کیے۔ علاوہ ازیں کامران غلام نے 37، ڈیرل مچل نے 23، اور سیم بلنگز نے 18 رنز کی اننگز کھیلی۔

پشاور زلمی کی جانب سے فاسٹ بولر علی رضا نے 2 وکٹیں حاصل کر کے ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں رکھا۔

ہدف کے تعاقب میں، پشاور زلمی نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں 215 رنز کا ہدف حاصل کر لیا۔ فاتح ٹیم میں محمد حارث نے 47 اور بابر اعظم نے 39 رنز بنائے۔ مائیکل بریسویل نے 35 اور عبدالصمد نے تیز رفتار 33 رنز 11 گیندوں پر اسکور کر کے فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

مزیدخبریں