کوانٹم پیش رفت، دنیا بھر کے سیکیورٹی نظاموں کے لیے خطرے کی گھنٹی

06:14 PM, 28 Mar, 2026

کیلیفورنیا: گوگل  نے خبردار کیا ہے کہ کوانٹم کمپیوٹنگ میں تیز رفتار ترقی مستقبل قریب میں عالمی سائبر سیکیورٹی نظام کے لیے بڑے چیلنجز کھڑے کر سکتی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ جیسے ہی کوانٹم کمپیوٹرز مکمل صلاحیت کے ساتھ کام کرنا شروع کریں گے، وہ موجودہ انکرپشن طریقۂ کار کو ناکام بنا سکتے ہیں، جو اس وقت آن لائن معلومات کو محفوظ رکھنے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

گوگل کے مطابق، اگر فوری اور مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو مالی ریکارڈ، ذاتی پیغامات اور دیگر خفیہ معلومات خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔

اس خدشے کے پیش نظر کمپنی نے “پوسٹ کوانٹم کرپٹوگرافی” کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے، جس کے تحت ایسے جدید سیکیورٹی نظام متعارف کروائے جائیں گے جو کوانٹم کمپیوٹنگ کے ممکنہ حملوں کا مقابلہ کر سکیں۔

مزید برآں، گوگل نے ٹیکنالوجی کمپنیوں، مالیاتی اداروں اور حکومتی تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ ابھی سے اپنے سیکیورٹی ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کریں تاکہ مستقبل میں ڈیٹا کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

ماہرین کے مطابق، کوانٹم ٹیکنالوجی جہاں ترقی کے نئے مواقع فراہم کر رہی ہے، وہیں یہ ڈیٹا سیکیورٹی کے میدان میں نئے اور پیچیدہ مسائل بھی پیدا کر رہی ہے، جن سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر مشترکہ حکمت عملی اپنانا ضروری ہوگا۔
 
 
 

مزیدخبریں