ملک میں سونا پھر مہنگا، فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

06:01 PM, 28 Mar, 2026

کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر واضح اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ مختصر کمی کے بعد سونے نے دوبارہ اوپر کی جانب رجحان اختیار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 4,800 روپے کا نمایاں اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ بڑھ کر 4 لاکھ 72 ہزار 62 روپے ہو گئی۔ اس سے قبل گزشتہ روز سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 4,116 روپے اضافے کے ساتھ 4 لاکھ 4 ہزار 717 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی اونس قیمت 48 ڈالر بڑھ کر 4,493 ڈالر ہو گئی۔

دوسری جانب، چاندی کی قیمتوں میں استحکام برقرار ہے اور فی تولہ چاندی 7,454 روپے کی سطح پر موجود ہے۔
 
 
 

مزیدخبریں