اسلام آباد : پاکستان نے خطے میں امن و امان کے قیام اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے ایک بڑی سفارتی پیش قدمی کا آغاز کر دیا ہے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کل ایک اہم مشاورتی مشن پر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔
دفترِ خارجہ کے مطابق، اس اہم بیٹھک میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، ترک وزیر خارجہ حاکان فیدان اور مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی شرکت کریں گے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ ان تینوں اہم مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ کا بیک وقت پاکستان آنا عالمی سیاست میں اسلام آباد کی بڑھتی ہوئی اہمیت کا ثبوت ہے۔
ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ دورہ پاکستان کی اس پالیسی کا تسلسل ہے جس کے تحت وہ مسلم ممالک کے درمیان اتحاد اور علاقائی تنازعات کے پرامن حل کے لیے کوشاں ہے۔ اس اہم سفارتی سرگرمی سے نہ صرف پاکستان کے ان ممالک کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے بلکہ خطے میں جاری بے چینی کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
اسلام آباد سفارتی سرگرمیوں کا مرکز: مشرقِ وسطیٰ کے تین اہم ممالک کے وزرائے خارجہ کل پاکستان پہنچیں گے
02:43 PM, 28 Mar, 2026