نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورِ حکومت میں بھارت کو یکے بعد دیگرے سفارتی اور دفاعی محاذوں پر ہزیمت اٹھانا پڑ رہی ہے۔ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، تجارتی میدان میں بھی مودی کی نااہلی کھل کر سامنے آ گئی ہے۔
بھارتی جریدے دی وائر کی رپورٹ کے مطابق، مودی سرکار نے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں اپنے اصولی موقف سے انحراف کرتے ہوئے امریکی دباؤ کے سامنے سر تسلیم خم کر لیا ہے۔ ڈیجیٹل ٹریڈ پر ٹیکس نہ لگانے کے فیصلے کو بھارتی معیشت اور مقامی کسانوں کے لیے ایک بڑا جھٹکا قرار دیا جا رہا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ مودی نے ملکی مفاد کو عالمی طاقتوں کے قدموں میں ڈھیر کر دیا ہے۔
سفارتی و دفاعی ناکامیوں کے بعد تجارتی میدان میں بھی ذلت: مودی کی نااہل پالیسیوں نے بھارت کو عالمی سطح پر تنہا کر دیا
12:28 PM, 28 Mar, 2026