بھارت کا پاکستان کے خلاف 'ہائبرڈ وار' آپریشن بے نقاب: ایران کے نام پر جعلی نیٹ ورک کا انکشاف

11:44 AM, 28 Mar, 2026

اسلام آباد: پاکستان کی بڑھتی ہوئی عالمی اہمیت اور مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے کلیدی کردار سے خوفزدہ بھارت کا ایک اور مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے آ گیا ہے۔ تازہ ترین انکشافات کے مطابق، بھارت نے افغانستان کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف ایک منظم "اسٹریٹجک ڈس انفارمیشن" حملہ کیا ہے، جس کا مقصد خطے کے استحکام کو نقصان پہنچانا ہے۔
تحقیقاتی ذرائع کے مطابق، بھارتی خفیہ اداروں نے پاکستان اور ایران کے برادرانہ تعلقات میں دراڑ ڈالنے کے لیے 'INN Iran News' اور 'Iran TV' جیسے "گھوسٹ" (جعلی) ایکس اکاؤنٹس کا سہارا لیا۔ ان اکاؤنٹس کے ذریعے منظم طریقے سے پاکستان مخالف مواد پھیلایا گیا تاکہ عالمی برادری کو گمراہ کیا جا سکے۔
اس ہائبرڈ وارفیئر کے تحت پاکستان پر امریکہ کے لیے تیل کی ترسیل کا سراسر جھوٹا اور من گھڑت الزام لگایا گیا۔ اس زہریلے پروپیگنڈے کا مقصد مشرقِ وسطیٰ کے ممالک میں پاکستان کی ساکھ کو متاثر کرنا اور ایران کے نام پر پاکستان کے خلاف نفرت انگیز مہم کو بنیاد فراہم کرنا تھا۔
رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ بھارت اس وقت پاکستان کی سفارتی کامیابیوں سے شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور افغانستان کی سرزمین کو استعمال کرتے ہوئے مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کی امن کوششوں کو سبوتاژ کرنے کا خطرناک منصوبہ بنا رہا ہے۔ یہ اقدامات ثابت کرتے ہیں کہ بھارت نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی امن کا بھی دشمن بن چکا ہے۔بھارت کا یہ ڈس انفارمیشن نیٹ ورک ایک ایسے وقت میں بے نقاب ہوا ہے جب پاکستان عالمی سطح پر امن کے سفیر کے طور پر ابھر رہا ہے۔ بھارت کا افغانستان کے ساتھ مل کر یہ گٹھ جوڑ خطے کے لیے انتہائی تشویشناک ہے۔

مزیدخبریں