ایران جنگ فوری روکنے اور آبنائے ہرمز بحال کرنے کا 'حکم':جی سیون کا پیرس اعلامیہ

09:56 AM, 28 Mar, 2026



پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک): جی سیون ممالک کے وزرائے خارجہ کے ہنگامی اجلاس میں ایران اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر سخت ترین موقف اپناتے ہوئے عالمی سطح پر اہم مطالبات سامنے رکھ دیے گئے ہیں۔ اس اجلاس کی خاص بات سعودی عرب، بھارت، برازیل، جنوبی کوریا اور یوکرین کی خصوصی شرکت ہے، جس نے ان فیصلوں کو عالمی برادری کی متفقہ آواز بنا دیا ہے۔
 جی سیون نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر جنگی کارروائیاں بند کرے اور شہری آبادیوں پر حملوں کا سلسلہ ختم کیا جائے۔ عالمی تجارت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والی بحری گزرگاہ "آبنائے ہرمز" کو فوری طور پر تمام بحری ٹریفک کے لیے کھولنے کا حکم دیا گیا ہے۔
 اعلامیہ میں زور دیا گیا ہے کہ بین الاقوامی سمندری حدود میں جہاز رانی کو کسی بھی قسم کے غیر قانونی ٹیکس یا رکاوٹ کے بغیر بحال کیا جائے۔ جنگ کے نتیجے میں ہسپتالوں، بجلی کے گھروں اور دیگر سویلین انفراسٹرکچر کی تباہی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے عالمی معیشت کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں