لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے اپنے آبائی علاقے ریلوے روڈ کا دورہ کیا اور یہاں اپنے پرانے دوستوں اور محلہ داروں سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف نے اس موقع پر پارٹی کے ورکرز سے بھی ملاقات کی، جہاں انہوں نے پارٹی کے امور اور سیاسی صورتحال پر گفتگو کی۔ دورہ مکمل کرنے کے بعد میاں نواز شریف نے واپس جاتی امرا روانہ ہونے کا فیصلہ کیا۔