ون ڈے ٹیم کی کارکردگی ٹی ٹوئنٹی سے بہتر ہوگی، نیوزی لینڈ میں کنڈیشنز چیلنجنگ ہیں:عاقب جاوید

04:14 PM, 28 Mar, 2025

کراچی:  پاکستان کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان کی ون ڈے ٹیم ٹی ٹوئنٹی ٹیم سے زیادہ بہتر ہے اور اس کے نتائج بھی بہترین ہوں گے۔

نیوزی لینڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ون ڈے ٹیم میں محمد رضوان، بابراعظم اور تجربہ کار بولرز کی موجودگی کی وجہ سے وہ زیادہ مضبوط ہے، اور ان کی توقع ہے کہ اس ٹیم سے اچھے نتائج ملیں گے۔

انہوں نے نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے کنڈیشنز کو چیلنجنگ قرار دیا اور کہا کہ ان کا اعتماد ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کے کھلاڑی برصغیر کی پچز پر بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔

عاقب جاوید نے فخر زمان اور صائم ایوب کی واپسی کے بعد ٹی 20 ٹیم میں مزید بہتری کی امید ظاہر کی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے کل نیپیئر میں پاکستانی وقت کے مطابق رات 3 بجے شروع ہوگا۔

مزیدخبریں