میانمار: میانمار میں 7.7 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں شدید تباہی مچی ہے اور کئی عمارتیں گرنے سے درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے ہیں۔
زلزلہ مقامی وقت کے مطابق 12:50 بجے آیا تھا، جس کے بعد 6.8 شدت کا آفٹرشاک بھی آیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز سگائنگ شہر کے شمال مغرب میں 16 کلومیٹر کی گہرائی پر تھا۔
زلزلے کے جھٹکے تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک تک محسوس کیے گئے، جہاں عمارتیں گرنے سے 43 افراد ملبے تلے دب گئے۔ بنکاک میں سڑکوں پر دراڑیں پڑنے کے باعث میٹرو اور ریل کی سروسز معطل کر دی گئیں۔ اسی دوران، چین کے صوبے یونان میں بھی 7.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیوز میں بنکاک میں عمارتوں کو لرزتے ہوئے دکھایا گیا اور لوگ خوف کے عالم میں سڑکوں پر دوڑتے نظر آئے۔