وفاقی حکومت کا بجلی صارفین کو مزید ریلیف دینے کا فیصلہ، نیپرا میں قیمتوں میں کمی کی درخواست جمع

03:32 PM, 28 Mar, 2025

اسلام آباد:  وفاقی حکومت نے بجلی صارفین کو مزید ریلیف دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی بڑھانے کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی ہے۔

 اس درخواست میں بجلی کی قیمت میں 1 روپے 71 پیسے فی یونٹ کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ سبسڈی کا اطلاق اپریل سے جون تک 3 ماہ کے لیے کیا جائے گا، اور نیپرا کی طرف سے اس درخواست پر 4 اپریل کو سماعت کی جائے گی۔

اس اقدام سے ڈسکوز اور کے ای کے تمام صارفین کو 1 روپے 71 پیسے فی یونٹ کی کمی ملے گی، جبکہ لائف لائن صارفین اس ریلیف سے مستثنیٰ ہوں گے۔ حکومت کا یہ اقدام صارفین کو مہنگی بجلی سے بچانے اور ان کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے اہم قدم ہے۔

مزیدخبریں