فٹبال ورلڈکپ میں بڑے مقابلے، ارجنٹائن اور انگلینڈ کی کامیابی، پرتگال کا میچ برابر

12:45 PM, 28 Jun, 2026

میکسیکو:فٹبال ورلڈکپ کے مقابلوں میں ارجنٹائن نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اردن کو 1-3 سے شکست دے دی۔ لیونل میسی نے اہم گول اسکور کیا، جس کے بعد ورلڈکپ میں ان کے گولز کی تعداد 19 ہو گئی۔

دیگر میچز میں انگلینڈ نے پاناما کو 0-2 سے ہرا کر گروپ ایل میں 7 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کر لی، جبکہ کروشیا نے گھانا کو 1-2 سے شکست دی۔ الجزائر اور آسٹریا کا مقابلہ 3-3 گول سے برابر رہا۔

کانگو نے ازبکستان کو 1-3 سے مات دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنالی، جبکہ پرتگال اور کولمبیا کا مقابلہ بغیر کسی گول کے ڈرا ہوگیا۔ سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو اس میچ میں گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔

مزیدخبریں