پاکستان کا فخر! ارشد ندیم عالمی سطح پر جیولن تھرو میں ٹاپ 5 میں شامل

03:56 PM, 28 Jun, 2025

لاہور:پاکستانی عوام کے لیے خوشی کی خبر! اولمپکس کے ہیرو ارشد ندیم نے جیولن تھرو کی عالمی رینکنگ میں چوتھی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ ورلڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن کی جاری کردہ اس فہرست میں ارشد نے 1370 پوائنٹس کے ساتھ اپنی جگہ بنائی ہے۔

نیرج چوپڑا نے 1445 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، جب کہ اینڈرسن پیٹر اور جولین ویبر بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

ارشد ندیم کی یہ پوزیشن نہ صرف ان کے عزم کی عکاس ہے بلکہ پاکستان کے کھیلوں میں عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے کردار کی بھی گواہی دیتی ہے۔ پیرس اولمپکس سے قبل یہ رینکنگ ایک بڑی امید ہے۔

مزیدخبریں