پی ٹی آئی ارکان آزاد نہیں، سنی اتحاد کونسل کا حصہ ہیں: بیرسٹر گوہر

03:38 PM, 28 Jun, 2025

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے سے شدید مایوسی ہوئی ہے، تاہم ہماری جدوجہد جمہوریت اور انصاف کی بالادستی کے لیے جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ "86 ارکان کے نوٹیفکیشن جاری ہو چکے ہیں، ہم نے الیکشن کمیشن کو بروقت مکمل دستاویزات جمع کرائیں۔ یہ کہنا کہ ہمارے ارکان آزاد ہیں، غلط اور گمراہ کن ہے۔ وہ سنی اتحاد کونسل کے ٹکٹ پر جیتے اور اسی جماعت سے وابستہ رہیں گے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے معاملے میں پی ٹی آئی کو دانستہ طور پر محروم رکھا گیا جبکہ دیگر جماعتوں کو جیتی ہوئی نشستوں سے زیادہ نمائندگی دی گئی۔

انہوں نے عدالتی فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “پہلے 26ویں ترمیم کا فیصلہ ہوتا، تو شاید آج فل کورٹ کو یہ مشکل فیصلہ نہ کرنا پڑتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پر امن آئینی جدوجہد جاری رکھیں گے اور جمہوریت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

مزیدخبریں