لاہور: محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے پیش نظر وزارت داخلہ نے ملک کے حساس علاقوں میں فوج تعینات کر دی ہے۔ وفاقی کابینہ نے منظوری دے کر نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
فوج پولیس کے ساتھ مشترکہ گشت کرے گی جبکہ حساس مقامات پر سی سی ٹی وی نگرانی اور انٹرنیٹ بندش کا امکان بھی ہے۔
وزارت داخلہ نے عوام سے مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع دینے کی اپیل کی ہے۔