پنجاب اسمبلی کے 26 ارکان 15 اجلاسوں کے لیے معطل

12:01 PM, 28 Jun, 2025

لاہور: سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے قواعد کی سنگین خلاف ورزی پر 26 ارکان اسمبلی کو 15 اجلاسوں کے لیے معطل کر دیا ہے۔ معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

معطل ارکان پر ایوان میں ہنگامہ آرائی، نعرے بازی، ایجنڈا پیپرز پھاڑنے اور اسمبلی کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ سپیکر نے قواعد 210 اور 223 کے تحت سخت کارروائی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

معطل ہونے والے ارکان میں ملک فہد مسعود، محمد تنویر اسلم، سید رفعت محمود، یاسر محمود قریشی، کلیم اللہ خان، احمد مجتبیٰ چوہدری، ایمان کنول اور اسامہ اصغر علی گجر سمیت 26 ارکان شامل ہیں۔

مزیدخبریں