ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی کمی، چینی، چاول سمیت 14 اشیاء مہنگی

11:52 AM, 28 Jun, 2025

اسلام آباد: ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی شرح میں 0.18 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، تاہم 14 اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئیں، 12 سستی ہوئیں اور 25 کی قیمتیں برقرار رہیں۔

چینی، ایل پی جی، ٹماٹر اور بجلی مہنگی، جبکہ آلو، پیاز، انڈے، چکن اور آٹا سستا ہوا۔ سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح منفی 1.52 فیصد رہی۔

مزیدخبریں