جاپان میں شدید زلزلہ، جنوبی علاقوں کے لیے سونامی الرٹ جاری

03:59 PM, 28 Jul, 2026

ٹوکیو: جاپان کے جنوبی علاقوں میں 7.1 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

جاپانی حکام کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کے بعد ساحلی علاقوں میں ایک میٹر تک بلند لہروں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جس کے پیش نظر شہریوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکام نے متاثرہ علاقوں میں نگرانی کا عمل تیز کردیا ہے، جبکہ ریسکیو اور متعلقہ اداروں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

زلزلے کے ممکنہ نقصانات اور سونامی کے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں