پاک امریکا تعلقات میں بہتری کا سفر جاری، اسحاق ڈار نے شراکت داری کے فروغ کو اہم قرار دے دیا

03:16 PM, 28 Jul, 2026

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں مثبت پیشرفت دونوں ممالک کے لیے خوش آئند ہے، جبکہ پاک امریکا اسٹریٹجک شراکت داری مزید مستحکم ہو رہی ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ اعلیٰ سطح کے روابط پاکستان اور امریکا تعلقات کی نمایاں خصوصیت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنیادوں پر استوار کرنا دونوں ممالک کا مشترکہ مقصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کی اہمیت پہلے سے بڑھ گئی ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر امریکا کے ساتھ تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

مزیدخبریں