اسلام آباد: ملک بھر میں مون سون ہواؤں کے نئے سلسلے کے باعث بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے 5 اگست تک مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون ہوائیں کل بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی، جس کے نتیجے میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں، گرج چمک اور شدید بارش کا امکان ہے۔
شدید بارشوں کے باعث شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ، جبکہ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
ممکنہ صورتحال کے پیش نظر این ڈی ایم اے اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ حکام نے تمام متعلقہ اداروں کو ضروری حفاظتی اقدامات مکمل رکھنے کی ہدایت بھی کی ہے۔