آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ کی برتری عوامی اعتماد کا نتیجہ ہے، رانا ثناء اللہ

02:28 PM, 28 Jul, 2026

اسلام آباد: مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے میرپور ڈویژن کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 9 نشستیں حاصل کیں، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار 4 نشستوں پر کامیاب رہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام نے مسلم لیگ (ن) کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی نتائج عوامی حمایت کی عکاسی کرتے ہیں۔

اس موقع پر وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ انتخابات کے پہلے مرحلے میں عوام نے بھرپور انداز میں حصہ لیا، جو جمہوری عمل پر اعتماد کا مظہر ہے۔

انہوں نے پرامن انتخابات کے انعقاد کو ریاستی انتظامیہ، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام اداروں نے ذمہ داری سے فرائض انجام دیے۔

مزیدخبریں