توانائی تحفظ کیلئے ریفائنریز کی بہتری ناگزیر، وزیراعظم نے پالیسی ترامیم کی منظوری دے دی

01:57 PM, 28 Jul, 2026

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئل ریفائنریز کی اپ گریڈیشن پاکستان کے توانائی تحفظ کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے انتہائی اہم ہے۔

کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی 2023 میں مجوزہ ترامیم کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں توانائی کے شعبے میں بہتری، ریفائنریز کی استعداد کار بڑھانے اور جدید تقاضوں کے مطابق اقدامات پر غور کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جدید معیار کے مطابق ریفائنریز ملک کی توانائی ضروریات پوری کرنے میں اہم کردار ادا کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ریفائنریز کی اپ گریڈیشن سے درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے میں مدد ملے گی، جبکہ ماحول دوست ایندھن کی فراہمی بھی ممکن ہوگی۔

وزیراعظم نے توانائی کے شعبے میں اصلاحات کا عمل جاری رکھنے اور ملکی ضروریات کے مطابق پائیدار اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔

مزیدخبریں