عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

12:47 PM, 28 Jul, 2026

لندن :مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی کے اثرات عالمی منڈی پر نمایاں ہونے لگے ہیں، جہاں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 1.29 فیصد کم ہو کر 87.22 ڈالر فی بیرل پر آگئی، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل کی قیمت میں بھی 1.22 فیصد کمی ہوئی اور نئی قیمت 81.60 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔

مارکیٹ ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ کی صورتحال میں بہتری کے باعث عالمی سطح پر تیل کی فراہمی سے متعلق خدشات کم ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔عالمی سرمایہ کار خطے کی صورتحال اور تیل کی طلب و رسد کے عوامل پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں