پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال میں بہتری، سندھ میں نچلے درجے کا سیلاب برقرار

12:25 PM, 28 Jul, 2026

لاہور: صوبہ پنجاب میں دریاؤں کی صورتحال میں بہتری آنا شروع ہو گئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دریاؤں کے بہاؤ میں بتدریج کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق دریائے سندھ میں کالا باغ اور تونسہ کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے۔ کالا باغ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 1 ہزار کیوسک، جبکہ تونسہ کے مقام پر 3 لاکھ 85 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق دریائے چناب میں بھی سیلابی صورتحال میں کمی آ رہی ہے، جبکہ مرالہ، خانکی، قادر آباد، تریموں اور پنجند کے مقامات پر پانی کا بہاؤ معمول کی سطح پر ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے جہلم اور دریائے ستلج میں بھی پانی کا بہاؤ نارمل ہے۔ صورتحال کی مسلسل نگرانی جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔

مزیدخبریں