میر پور :آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں 13 میں سے 12 حلقوں کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج سامنے آ گئے ہیں۔ ابتدائی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 8 نشستوں پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے واضح برتری حاصل کر لی ہے، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی 4 نشستیں جیتنے میں کامیاب رہی ہے۔
موصولہ نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اظہر صادق (ایل اے 1 میرپور 1)، رخسار احمد (ایل اے 4 میرپور 4)، وقار احمد نور (ایل اے 5 بھمبر 1)، طارق فاروق (ایل اے 7 بھمبر 3)، عمیر نعیم (ایل اے 9 کوٹلی 2)، محمد آصف (ایل اے 11 کوٹلی 4)، ریاست خان (ایل اے 12 کوٹلی 5) اور راجہ ایاز خان (ایل اے 13 کوٹلی 6) کامیاب قرار پائے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے قاسم مجید (ایل اے 2 میرپور 2)، یاسر سلطان (ایل اے 3 میرپور 3)، ظفر اقبال (ایل اے 8 کوٹلی 1) اور چوہدری یاسین (ایل اے 10 کوٹلی 3) نے اپنے اپنے حلقوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔
پہلے مرحلے کے صرف ایک حلقے کا نتیجہ آنا باقی ہے، تاہم اب تک کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج مسلم لیگ (ن) کو واضح برتری دلا رہے ہیں اور انتخابی معرکے میں اس کی مضبوط پوزیشن کی عکاسی کرتے ہیں۔