قدیم مصری مقبرے سے 4 ہزار سال پرانا ہاتھ کا نشان دریافت، ماہرین حیران

09:30 PM, 28 Jul, 2025

برطانیہ : مصر کے ایک قدیم مقبرے سے ملنے والی تاریخی چیز پر ایک پوشیدہ انسانی ہاتھ کا نشان حال ہی میں دریافت کیا گیا ہے۔ یہ انکشاف اُس وقت ہوا جب اس نایاب شے کو میوزیم میں نمائش کے لیے تیار کیا جا رہا تھا۔

کیمبرج کے فٹزولیم میوزیم کے ایک ماہرِ مصریات کا کہنا ہے کہ امکان ہے یہ نشان اسی فرد کا ہو جو یہ مٹی کا ماڈل بنا رہا تھا، اور اس نے اسے اس وقت چھوا جب وہ ابھی خشک نہیں ہوا تھا۔

ماہرین کے مطابق یہ نشان تقریباً چار ہزار سال پرانا ہے، جو ماضی کی ایک نادر جھلک فراہم کرتا ہے۔

میوزیم کی سینئر ماہر ہیلن اسٹرڈوک کے مطابق، ماضی میں مختلف نوادرات پر رنگ یا تزئین و آرائش کے دوران انگلیوں کے نشان تو دیکھے گئے ہیں، لیکن مکمل ہاتھ کا نشان کسی تاریخی شے پر ملنا ایک غیر معمولی واقعہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ نشان اس دور کے کاریگر کی براہ راست موجودگی کا ثبوت ہے، جو مٹی کے اس ماڈل کو اپنی شکل دے رہا تھا۔ یہ دریافت قدیم مصر کے فنی عمل کی ایک نادر جھلک پیش کرتی ہے۔
 

مزیدخبریں