نادرا کی نئی سہولت، موبائل ایپ کے ذریعے اپوائنٹمنٹ لینے کا آپشن جلد متعارف

08:06 PM, 28 Jul, 2025

لاہور:تنیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے عوام کے لیے آسانی کے لیے پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر نادرا سروس سینٹرز کی اپوائنٹمنٹ بک کرنے کا فیچر جلد متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔

پہلے مرحلے میں ملک بھر کے 43 رجسٹریشن سینٹرز پر یہ سہولت مہیا کی جائے گی۔ علاوہ ازیں، آپ چاہیں پاکستان میں ہوں یا بیرون ملک، پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے نادرا کی شناختی کارڈز کی فیس بھی باآسانی ادا کر سکیں گے۔
 
 

مزیدخبریں